8 جون 2013 - 19:30
ایران، ہیوی واٹر نیوکلئر ری ایکٹر کامیابی سے نصب

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی صوبے اراک میں ہیوی واٹر نیوکلئر ری ایکٹر کے بیرونی کور کو کامیابی سے نصب کردیا گيا ہے۔

ابنا: یہ کام آج صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کی موجودگي میں انجام پایا۔ ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق اراک ہیوی واٹر ایٹمی ری ایکٹر کا نام آئي آر چالیس ہے اور یہ چالیس میگاواٹ کا ہیوی واٹر ری ایکٹر ہے۔ جسے ایرانی ماہرین تیار کررہے ہیں۔ اس ری ایکٹر میں یورینیم آکسائڈ کے ایک سو پچاس مجموعے فیڈ کئے جا سکتے ہیں ۔ اس سے جوہری دوائيں اور میڈیکل آئزوٹوپ بنانے کے لئے استفادہ کیا جائے گا۔ آئي آر چالیس ہیوی واٹر ری ایکٹر تدریجا تہران تحقیقاتی ری ایکٹر کی جگہ لے لے گا۔در این اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے کہا ہےکہ اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر میں مارچ دوہزار چودہ تک ڈمی فیول ڈال دیا جائے گا۔ 
.....
/169